رائل البرٹ ہال میں گونجی پاکستانی دھنیں ،گونج برطانوی پارلیمنٹ تک،والد اور بیٹے کا جوڑا: راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان کی تاریخی کامیابی
لندن(اوصاف نیوز)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا، جسے دونوں فنکاروں نے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔
تقریب میں طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔
اس سے قبل راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیووائرل ہونے پر شہریو ں کا حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ





