Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل الیون مزید دلچسپ، دو اہم غیر ملکی کھلاڑی شامل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) دو آسٹریلوی کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میکس برائنٹ کی جگہ کرس گرین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ میکس برائنٹ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو 14 ملین روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے راولپنڈی کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

فرنچائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کو انگلش کرکٹر لاری ایونز کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:انتظار ختم، پی ایس ایل الیون کب شروع ہوگا؟ مکمل شیڈول سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں