لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے سکولز کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں یکم اپریل سے سکول کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے واضح کیا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری بیان میں رانا سکندر حیات نے لوگوں کو جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیںاسلام آباد سے ریاض جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،تفصیلات سامنے آگئیں
