Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ترک اداکارہ ہانڈے ارچل منشیات کیس میں زیرِ حراست، کئی معروف شخصیات بھی شامل

(اوصاف نیوز)ترکی میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت شوبز، اسپورٹس اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہانڈے ارچل سمیت ترک شوبز کے معروف شخصیات منشیات کیس میں گرفتار | Daily Aaj

استنبول پراسیکیوٹرز کی جانب سے مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف حراستی احکامات جاری کیے گئے، جن میں نمایاں ناموں میں سابق فٹبال کلب صدور فکریت اورمن اور براق الماس بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو استنبول نارکوٹکس کرائم ڈویژن نے تحویل میں لیا۔

تحقیقات کے دائرے میں کاروباری شخصیات حاقان سبانشی اور کریم سبانشی، ماڈل دیدم سوئیدان اور ٹی وی میزبان گزیدی دُران بھی شامل ہیں۔
https://x.com/RT_com/status/2036746951115280891
حکام کے مطابق استنبول کے مختلف علاقوں میں بیک وقت 16 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے نتیجے میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی دو افراد کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

استنبول چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد معاشرتی اقدار اور خاندانی نظام کا تحفظ ہے۔ بیان کے مطابق ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ان افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جن پر یا تو منشیات رکھنے یا اس کے استعمال میں معاونت کا شبہ ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے کو مکمل سنجیدگی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت15000روپےسے زائد مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں