لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے سکولز کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں یکم اپریل سے سکول کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے واضح کیا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری بیان میں رانا سکندر حیات نے لوگوں کو جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ملکی اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ ،مکمل تفصیلات جانیے
