اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان نے برآمد کنندگان کو ایران اور وسطی ایشیا کے ممالک کو برآمدات کے لیے عارضی طور پر بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے چھوٹ دے دی ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق یہ چھوٹ 24 مارچ تا 21 جون 2026 تک مؤثر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایران کے راستے وسطی ایشیا اور آذربائیجان کو چاول کی برآمدات کر سکے گا۔
ایران کے راستے برآمد ہونے والی دیگر اشیاء میں سمندری غذا،آلو،گوشت،پیاز،مکئی،پھل،دوائیں شامل ہیں
برآمد کنندگان کو یہ شرط پوری کرنی ہوگی کہ برآمدات سے حاصل ہونے والا منافع مقررہ مدت میں واپس آئے۔ وزارت تجارت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ایکسپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت فنانشل انسٹرومنٹ کی پابندیوں کے مطابق کیا گیا ہے۔
افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد، پاکستان کی وسطی ایشیا کی برآمدات ایران کے راستے کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کے تاجروں کو برآمدات میں آسانی ہوگی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔


مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی اہم رہنما گرفتار، سیاسی ہلچل مچ گئی
