Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک موقف، حکومت کیلئے بڑا پیغام

ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ثالثی کی بات ہو رہی ہے۔ کیا پاکستان اس وقت ثالثی کرنے کی پوزیشن میں ہے؟ درحقیقت پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ٹانک وغیرہ بدامنی کی حالت میں ہیں، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں، ہم نے تجویز دی ہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صورتحال پر قومی مشاورت سے مسائل کا حل نکالا جائے، بین الاقوامی اور ملکی سطح پر قومی پالیسی واضح کی جائے، عالم اسلام میں ہر طرف جنگ ہے، عراق اور لیبیا کے بعد اب ایران کا کیا ہو گیا ہے، ہمیں اسلامی بلاک کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ثالثی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا پاکستان اس وقت ثالثی کرنے کی پوزیشن میں ہے؟ پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی چارہ نہیں، پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت 78 سال سے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، کشمیر میں بھارتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارت نے آبادیاتی تبدیلی لانے کی کوشش کی، بھارت کا خیال تھا کہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہو جائے گا، تمام تر اقدامات کے باوجود کشمیر کی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکی، نریندر مودی کی حالیہ انتخابات میں بھارتی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تنقید، مودی پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت میں نفرت کی سیاست کو عوامی سطح پر مسترد کیا جا رہا ہے، حالیہ انتخابات میں نفرت انگیز پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، بھارت کو خطے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی، خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ بھارتی پالیسیاں ہیں، سارک اور آسیان غیر موثر ہو رہے ہیں، ایشیائی اتحاد کی طرف بڑھتے ہوئے چین سمیت مثبت حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے، چین کی نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ خطے، پاکستان کو اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں صرف ایک ادارے کی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں، حقیقی قومی پالیسی نہ ہونے سے خطے میں پاکستان کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں بجلی بند رکھنے کا اعلان،عوام کیلئے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں