لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی ہسپتال میں سرجری ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گانٹھ کی شکایت تھی اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں علاج کروانے کو ترجیح دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن علاج کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے نوید اکرم چیمہ کی آج انجیو گرافی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو دل میں درد کی شکایت ہے۔
مزید پڑھیں:ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف اسرائیل کی بمباری، رپورٹ
