Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان ،عوام کے لیے بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) ارتھ آور کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک گھنٹے کی ’’لائٹس آف‘‘ مہم کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ آور 2026 میں شرکت کی تصدیق کردی، ارتھ آور 28 مارچ کو ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک منایا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ آفس بھی ارتھ آور مہم میں بھرپور حصہ لے گا۔

حکومت نے عوام سے بھی لائٹس آف مہم میں شرکت کی اپیل کی ہے، سیکرٹری ماحولیات کو ارتھ آور مہم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب مہم کی نگرانی کریں گی۔

ارتھ آور مہم عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے، پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزارت مذہبی امور کا بڑا اعلان، عازمین حج کے لیے اہم فیصلہ سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں