اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے بتایا ہے کہ سسٹم اپ گریڈ ہونے کے باعث آن لائن سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آن لائن سروسز میں عارضی خلل پڑے گا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور اس سے منسلک آن لائن سہولیات 27 مارچ کی رات 10 بجے سے صبح 12 بجے تک محدود وقت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے تاہم اس دوران صارفین کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نادرا نے شہریوں کو پیشگی مطلع کر دیا ہے اور انہیں اس وقفے سے قبل اپنے ضروری کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ادارے نے ممکنہ تکلیف پر معذرت بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، بڑی خبر سامنے آگئی





