Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران کا بڑا حملہ، دبئی میں یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹم ڈپو مکمل تباہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی ملٹری سینٹرل آپریشنل کمانڈ خاتم الانبیاء نے سرکاری ٹی وی پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی خدمت کرنے والے یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے ایک ڈپو کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس سے قبل ہفتہ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے متحدہ عرب امارات کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

دو سینئر حکام نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا کہ زیلنسکی کے دورہ مملکت کے دوران یوکرین اور سعودی عرب نے فضائی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس ماہ کے شروع میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ 201 یوکرائنی ڈرون مخالف فوجی ماہرین متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب اور کویت کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ جا رہے ہیں۔

یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے خلیج میں اسرائیلی اور امریکی مفادات کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران اپنے خلیجی پڑوسیوں پر الزام لگاتا ہے کہ وہ امریکی افواج کو اپنی سرزمین سے حملے کرنے کی اجازت دے رہے ہیں لیکن خلیجی ریاستیں بارہا ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں اور جنگ سے پہلے کہہ چکی ہیں کہ وہ ایران پر حملے کے لیے اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل 11، زلمی نے پنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیں