اسلام آباد( نیوز ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے متعلق زیرِ بحث کیس میں اپنا نام آنے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ کسی تحقیقات کا حصہ ہیں اور نہ ہی اس کیس میں کسی حیثیت سے شامل ہیں، جبکہ میڈیا میں ان کا نام جوڑنا غلط ہے۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن کو ایک باصلاحیت پروفیشنل قرار دیتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور سچ سامنے آئے گا، جبکہ بہن کے قانونی و پیشہ ورانہ معاملات کو اپنی ذات سے الگ قرار دیا۔اداکار نے میڈیا سے درخواست کی کہ اس کیس میں ان سے سوالات نہ کیے جائیں اور خبردار کیا کہ آئندہ نام جوڑنے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں :یران کا بڑا حملہ، دبئی میں یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹم ڈپو مکمل تباہ
