سجاول (نیوز ڈیسک) سجاول کے گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد خود ہی دریا سے باہر نکل گئے۔
پولیس کے مطابق دریا میں 2 خواتین سمیت 4 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کشتی پر سوار افراد کام کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ کشتی الٹ گئی۔
مزید پڑھیں:بڑا مقابلہ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے مشکل ہدف دے دیا
