Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خبر،بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار دنیا سے رخصت

اوڈیشہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی اداکار راہول ارونودی بنرجی اتوار کو بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ساحل پر کشتی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

43 سالہ بنرجی نے زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ تلسری کے علاقے میں شوٹنگ کے لیے آئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق راہول بنرجی کشتی پر سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اسے سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پرینکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ہولناک سانحہ، دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، متعدد افراد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں