Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

کراچی(اوصاف نیوز)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالرز بڑھ کر 4533 ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں