اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5.3 ارب روپے (تقریباً 20 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی نے اس بات کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے نوٹس میں کیا۔
کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری پاکستان میں موٹرسائیکل آپریشنز کی پیداواری صلاحیت کو وسعت دینے، خودکار بنانے اور بڑھانے کے لیے کی جائے گی جس کے بعد سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 20 لاکھ یونٹ ہو جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 39 فیصد کی بڑی توسیع ہے جس سے مستقبل میں کمپنی کی آمدنی اور منافع میں اضافہ متوقع ہے۔
اٹلس ہونڈا 1962 میں قائم کیا گیا تھا اور ملک میں موٹر سائیکلوں اور اسپیئر پارٹس کی تیاری اور فروخت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:نیتن یاہوسےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی
