Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پٹرولیم ذخائر کے معاملے پر حکومت کا بڑا قدم

اسلام آباد(‌نیوز ڈیسک)‌وفاقی حکومت نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمت عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی مستحکم ہے، جہاں 23 سے 24 روز کے لیے ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، وہیں پیٹرول کی دستیابی بھی تسلی بخش ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ خام تیل کے تقریباً 11 دن کے ذخائر موجود ہیں اور مزید کھیپیں آنے والی ہیں جو اپریل تک ریفائنریز کی ضروریات کو پورا کرتی رہیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی منصوبہ بندی زوروں پر ہے اور مختلف تجارتی اور حکومتی معاہدوں کے تحت بڑی مقدار میں سپلائی پہلے ہی محفوظ کر لی گئی ہے جبکہ ریفائنریز کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ خام تیل کو زیادہ سے زیادہ ریفائن کرکے ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمدی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب نے بڑا قدم اٹھا لیا، تفصیلات جاری

یہ بھی پڑھیں