لاہور (سپورٹس ڈیسک)فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر عائد پابندی کے خلاف باضابطہ اپیل دائر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے اپنی اپیل پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی میں جمع کروا دی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پر لگایا گیا الزام قابلِ نظرثانی ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان پر کراچی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مبینہ طور پر گیند کی حالت تبدیل کرنے کے الزام میں دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اب ٹیکنیکل کمیٹی اپیل کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ فخر زمان کو ریلیف ملتا ہے یا پابندی برقرار رکھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:پرکشش نمبروں کی قیمت میں اضافہ،لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ نیلامی کافیصلہ
