Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پرکشش نمبروں کی قیمت میں اضافہ،لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ نیلامی کافیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمت میں پانچ سے دس گنا اضافہ کردیاگیاجبکہ آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونے والے نمبرز کو دوبارہ فروخت کیا جائےگا۔
64پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمت میں اضافے کی حکومت نے منظوری دے دی،محکمہ ایکسائز کوای آکشن میں نیلام نہ ہونے والے والے46ہزار6سو نمبرز کو دوبارہ فروخت کرنے کی منظوری بھی مل گئی ہے جس پرعملدرآمدرواں ماہ سے شروع کروا دیا جائےگا۔
ایکسائزحکام کے مطابق ای آکشن میں 1،تین،پانچ،سات، نو اور 786 کی بنیادی قیمت دس ہزار سے بڑھا 1لاکھ تک کرنے کی منظوری مل گئی ہے،ڈبل نمبرز کی بنیادی قیمت 7ہزار سے بڑھا 50ہزار جبکہ ٹرپل نمبرز کی 5ہزار سے بڑھا 25ہزار کردی گئی ہے۔
ایکسائزحکام کے مطابق ای آکشن میں فروخت نہ ہونے والے نمبرز مخصوص عرصہ کے بعد سسٹم میں بلاک ہوجاتے ہیں،لیفٹ اوور نمبرز کے ریٹس بھی مختص کئے گئے ہیں تاکہ شہری فوری نمبرز خرید سکیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق ای آکشن کی نیلامی کےآغاز سے اب تک گاڑیوں کے10ہزار4سو،موٹرسائیکلوں کے33ہزار3سوجبکہ کمرشل گاڑیوں کے3ہزار نمبرزلیفٹ اوور ہوئے۔
ایکسائزحکام کے مطابق اب تک ای نیلامی سے ایکسائز نے 80 کروڑ سے زیادہ کا ریونیوحاصل کیا ہے،بنیادی قیمت میں اضافے اورلیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ فروخت سےحکومت کوکروڑوں کی آمدنی متوقع ہے،رواں ماہ سے حکومتی فیصلے کے بعد عملدرآمد شروع کروا دیا جائےگا۔
مزیدپڑھیں:سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں