Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ نظام میں ترمیم کر دی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو’’صفر‘‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک دو سال سے خطرناک بیماری میں مبتلا، نئے پروجیکٹس لینے سے معذرت

یہ بھی پڑھیں