Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کودھچکا،سہیل آفریدی سےمتعلق بڑی خبر

پشاور (نیوز ڈیسک) عمران خان پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات؟ اپوزیشن اپنے ہی مطالبات پر منقسم ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ریلیز فورس شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی، پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیراعلیٰ کا خیال مسترد کردیا۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی ریلیز فورس کی حمایت نہیں کی، بانی نے پی ٹی آئی کے بیانیے کی حمایت نہ کرنے پر پی ٹی آئی کی جانب سے بنائے گئے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کوئی مشترکہ فیصلہ نہیں کر سکی کیونکہ ہر رہنما اپنے اپنے ایجنڈے کی بنیاد پر مختلف تجاویز لے کر آیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان کا موقف ہے کہ ہمارے کارکنوں کا ڈیٹا چوری کیا جائے گا، کارکنان ریلیز فورس کی رجسٹریشن نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان نے کمیٹی میں سوال کیا ہے کہ وہ نہ تو احتجاج کی کال دیتے ہیں اور نہ ہی اڈیالہ جاتے ہیں، پھر پی ٹی آئی کے نمائندے کیسے بن گئے؟ دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی میں ارکان نے شکایت کی ہے کہ بانی کی رہائی اب خواب بن کر رہ گئی ہے، اب ملاقات بھی ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں‌:ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، جانیے کون کس نمبر پر آ گیا

یہ بھی پڑھیں