اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف سٹرکچر میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی جس کے بعد صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
نئے نظام کے تحت اب بجلی کی کھپت (یونٹس) کے بجائے منظور شدہ لوڈ کی بنیاد پر مقررہ چارجز وصول کیے جائیں گے۔ یہ نیا فریم ورک جنوری 2026 سے نافذ کیا جائے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین اس کے دائرے میں آئیں گے۔
پہلے فکسڈ چارجز زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں تک محدود تھے لیکن اب کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی 200 روپے سے 675 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ تک مقررہ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر ان صارفین پر پڑے گا جن کا لوڈ زیادہ ہے لیکن استعمال کم ہے جب کہ عوام نے بجلی کے بل بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اوگرا نے ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا
