کراچی (کامرس ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فی تولہ سونا 15300 روپے مہنگا ہو کر 494062 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 13,117 روپے اضافے کے ساتھ 423,578 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر اضافے سے 4713 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے اضافے سے 7984 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے اضافے سے 6,844 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 75 ڈالر ہوگئی۔
2021 میں ایک ایس ایم ایس پر ’’48 پیسے‘‘ چارجز، اب کتنے وصول کیے جا رہے ہیں؟ ہوشربا انکشافمزید پڑھیں:
