Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خیبرپختونخواسے افسوسناک خبر ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

باجوڑ( نیوز ڈیسک)‌خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے منڈل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اچانک مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب گھر میں موجود افراد سو رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حکام نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری اور مقامی لوگوں کی مدد طلب کی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت گرنے کی وجہ عمارت کا کمزور ڈھانچہ بتایا جا رہا ہے تاہم حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں