لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 8ویں میچ کے بہترین کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ سنچری بنانے پر خوشی ہے اور ہماری ٹیم نے میچ جیتا۔
لاہور میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف ملتان سلطانز کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سپورٹ سٹاف اور انتظامیہ کی طرف سے بہت سپورٹ حاصل ہے، ایسا بالکل نہیں لگتا کہ ملتان سلطانز میری نئی فرنچائز ہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آبنائے ہرمز پر ایران کا سخت مؤقف، ٹرمپ کے بیانات بے بنیاد قرارمزید پڑھیں:
