Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بارش اور سیلاب سے 2 بچے جاں بحق،5 افراد زخمی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشیں،ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب سےمختلف علاقوں میں 100مکانات کونقصان پہنچا،بارش اور سیلاب سے اب تک 2 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ 400 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا،بارش اورسیلاب سے50سے زائدمویشی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بادل جم کے برسے، جس کے سبب صبح دفاتر اور تعلیمی اداروں کی طرف جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

سسٹم کے زیر اثر ڈیفنس، صدر، کیماڑی، کلفٹن، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، طارق روڈ، گلشن اقبال، میٹ کمپلیکس، بلدیہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے بتدریج ملک میں داخل ہو رہا ہے، آج کراچی میں اس سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کراچی کے چند ایک علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تیز ہواوں اور آندھی کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے ایران جانے کےلیے رائج راہداری سسٹم بند کردیا

یہ بھی پڑھیں