Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا فائیو جی سروسز فراہم کرنے والا ایئرپورٹ بن گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے اہم اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

نجی سیلولر کمپنی زونگ کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا فائیو جی سروسز فراہم کرنے والا ایئرپورٹ بن گیا ہے۔

نئی سروس کے تحت مسافروں کو الٹرافاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی، جس سے سفری تجربہ مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پی اے اے حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر فائیو جی سروسز کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل میں دیگر ایئرپورٹس تک بھی اس سہولت کو توسیع دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں