Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعظم کا جنگ بندی کیلئے اہم اقدام، مکمل تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے خطے میں جنگ کے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جب کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔

خطے کی موجودہ صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے خطے میں جنگ کے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کی ہرممکن کوشش کی جب کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تعینات ہمارے دو جہاز اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ نے جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 3 ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کی کٹوتی کی ہے اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم کھٹائی میں پڑگئی ! درخواست دینے والوں کے لئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں