Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 9ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اپنے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس میں حسن نواز کی شاندار اننگز اور کپتان سعود شکیل اور ٹام کرن کی قیمتی شراکت شامل تھی۔

شمائل حسین اور سعود شکیل کی اوپننگ جوڑی نے شروع سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم 5ویں اوور میں سلمان ارشاد نے شمائل حسین کو 21 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ کپتان سعود شکیل صرف 42 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

وکٹیں گرنے کے باوجود حسن نواز اور ٹام کرن نے اہم شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو 100 رنز سے آگے لے گئے۔ حسن نواز نے عماد وسیم کے اوور میں 21 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔

حسن نواز نے 35 گیندوں پر 64 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ ٹام کرن نے 22 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں‌:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں