لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
راولپنڈی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 65 اور سیم بلنگز نے 58 رنز بنائے۔
Three triumphs in a row 📈
Karachi Kings extend their winning streak in style 👏🏻#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvKK pic.twitter.com/jlbiBSRgG1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 2, 2026
کراچی کی جانب سے حسن علی نے 3 اور خوشدل شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے اعظم خان کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں:حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا اعلان،ہوشربااضافہ
