Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا اعلان،ہوشربااضافہ

اسلام ( اوصاف نیوز)‌حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسہ مقرر کردی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 49۔184 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 روپے مقرر کر دی گئی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی، اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:پٹرول 70 روپے،ڈیزل 100 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں