پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں 5 شہری شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنایا، خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
بنوں خودکش حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں فوری طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
بہترین حفاظتی اقدامات کی بدولت تھانہ ڈومیل پر حملہ ناکام ہوا لیکن خوارج کی بزدلی کی وجہ سے عام آبادی کو نقصان اٹھانا پڑا
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہو گیا
