Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سستا پٹرول حاصل کرنا ہے تو یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور رجسٹریشن کروائیں

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے “موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026” کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مستحق شہری موبائل ایپ یا ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے پیٹرول پر ماہانہ 100 روپے فی لیٹر تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔

اس اسکیم کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ماہانہ 2,000 سے 5,000 روپے تک براہِ راست ریلیف ملے گا۔

اہم شرائط:

درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہو۔
موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔
شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہوں۔

رجسٹریشن کا طریقہ:

اپنا CNIC اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیجیں اور تصدیقی کوڈ حاصل کریں۔
جلد حکومت “فیول سبسڈی ایپ 2026” لانچ کرے گی، جس کے ذریعے 12,000 سے زائد مخصوص پیٹرول پمپس سے QR کوڈ کے ذریعے سستا پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ صرف آفیشل ویب سائٹس اور کوڈز استعمال کریں اور کسی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر معلومات شیئر نہ کریں۔ شکایات یا معلومات کے لیے 0800-03000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بنوں میں تھانے پر حملہ

یہ بھی پڑھیں