Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پیٹرول بم گرا، اندرون و بیرون شہر سفر مہنگا ،نئے کرایے جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راولپنڈی میں بین الصوبائی، بین الاضلاع اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے نئے کرایوں کی وصولی شروع کر دی ہے اور راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ 2480 روپے سے بڑھا کر 3100 روپے کر دیا گیا ہے۔جبکہ راولپنڈی سے اوکاڑہ کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھا کر 3750 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی سے بہاولنگر کا کرایہ 3000 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے، راولپنڈی سے پشاور کا کرایہ 1000 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا، راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ 8950 روپے سے بڑھا کر 10450 روپے کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے ڈی آئی خان کا کرایہ 3200 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی سے گجرات کا کرایہ 750 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دیا گیا ہے، راولپنڈی سے چکوال کا کرایہ 550 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے گوجرانوالہ کا کرایہ 1150 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا، راولپنڈی سے سیالکوٹ کا کرایہ 1400 سے بڑھا کر 1900 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

سکول وین مالکان نے کرایہ بھی بڑھا دیا۔

راولپنڈی میں سکول وین مالکان نے بھی کرایہ بڑھا دیا۔ سکول وین مالکان کے مطابق کرایوں میں ماہانہ 1000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ سکول وین مالکان کے مطابق یہ اضافہ پٹرول کی قیمت کے حساب سے 2000 سے 2500 روپے ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول مہنگا! موٹر سائیکل سوار 2000 روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں