Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملتان؛ دھماکہ ،3افراد جاں بحق

ملتان(اوصاف نیوز)ملتان میں ایل پی جی سلنڈر دھماکہ جس کے نتیجے میں رکشے میں موجود3افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار3افراد جاں بحق جبکہ14زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 12افراد شامل ہیں،رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک جارہا تھا۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ رکشے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاجبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
مزید پڑھیں:روزانہ 500 راکٹ! حزب اللہ کی جنگی صلاحیت نے اسرائیلی فوج کے ہوش اُڑا دیے

یہ بھی پڑھیں