اسلام آباد(اوصاف نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مہنگے جیٹ فیول کے باعث مختلف شعبوں کے افراد کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور اے ایس ایف اہلکاروں کو ملنے والے ڈسکاؤنٹس واپس لے لیے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے تمام ایئرپورٹس پر عملے کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر عارضی طور پر تمام رعایتیں ختم کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فیول کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گا
مزید پڑھیں:پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول،فیلڈ مارشل کا اہم شخصیات سے رابطہ
