اسلام آباد(اوصاف نیوز)راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سے راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔
راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردعمل مرتب کر لیا ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
