Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

چوہدری پرویز الٰہی پیپلز پارٹی میں شمولیت ؟، بڑی خبر آگئی

لاہور: (اوصاف نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پیپلز پارٹی میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو ان کے خاندانی ذرائع نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ تمام اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مخالفین اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلا کر پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نہ صرف پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ آئندہ بھی پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھیں گے۔

ذرائع نے عوام اور پارٹی کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر بغیر تصدیق کے یقین کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے پارٹی کے وفادار کارکنان سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی اس قسم کی افواہیں سامنے آئیں، فوری طور پر تردید کریں اور حقیقت کو واضح کریں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر چودھری پرویز الہٰی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر پارٹی کے اندر اور عوامی حلقوں میں کافی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان امریکہ ایران ثالثی میں تیزی، آخری لمحات میں سفارتی کوششیں جاری

یہ بھی پڑھیں