Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد میں 439عمارتوں کی غیرقانونی تعمیر کا انکشاف

ویب ڈیسک(اوصاف نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں 439 عمارتیں غیر قانونی ہیں، کیونکہ وہ بغیر منظور شدہ نقشوں اور سرکاری اجازت کے تعمیر کی گئی ہیں۔

جواب کے مطابق یہ عمارتیں زیادہ تر زون ون اور زون ٹو میں واقع ہیں اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان تمام 439 عمارتوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹسز اور شوکاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ سی ڈی اے اب تک ان غیر قانونی تعمیرات سے 93 کروڑ 12 لاکھ 73 ہزار 360 روپے جرمانہ وصول کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر اب تک 152 عمارتوں کو سیل بھی کیا جا چکا ہے۔

اسی سوال و جواب کے دوران محسن نقوی نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ سہالہ میں قائم سلاٹر ہاؤس جدید صفائی اور ماحولیاتی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ یہ سہولت 1960 میں 14.75 ایکڑ رقبے پر قائم کی گئی تھی اور اس وقت میٹ بورڈ کے تحت کام کر رہی ہے، تاہم اب اسے فرسودہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے سلاٹر ہاؤس پر کام شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد عوامی صحت اور ماحولیاتی خدشات کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں