Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ، 47 افراد جاں بحق ، پی ڈی ایم اے

پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ  25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں  مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق، 117  افراد زخمی ہوئے  ہیں۔

پرونشیئل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق  صوبہ میں ہونے والی بارشوں  کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے پچھلے چار روز کے دوران 21 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں،   25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 جاں بحق افراد میں   27 بچے ، 13 مرد اور 7 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45 مرد ، 21 خواتین اور 51 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 652 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 554 گھروں کو جزوی جبکہ 98 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں, ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کردیاگیا جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو  متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر نچھلے سے درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے م عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:بیف دم بریانی (آسان اور مزیدار ترکیب)جانیے اور آزمائیں

یہ بھی پڑھیں