(اوصاف نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 718 ڈالر فی اونس فروخت ہورہا ہے جبکہ چاندی ایک ڈالر سے زائد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے۔ امریکی خام تیل 3 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ، 96.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے ایران جنگ بندی کے بعد ایک اور ملک پر قیامت ڈھا دی،254افراد شہید،1165 زخمی
