کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔
پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر حیدر آباد کنگز مین کے خلاف جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیل پیش کروں، لیکن نتائج آنے میں وقت لگتا ہے۔
🚨 BABAR RESPONDED TO A QUESTION ON KOHLI-BABAR COMPARISON 🚨
• Journalist – “Virat Kohli comes with the same shot of game as you but he finishes the match which you lack. People compare him with you what are your views on the comparison?”
• Babar Azam – “Let these things to… pic.twitter.com/A69fIV9urI
— Abdullah. (@Abdullahh_56) April 8, 2026
صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ شکایت صرف یہ ہے کہ بابر ختم نہیں کر پاتے اور ان کا موازنہ ویرات کوہلی سے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ ختم کر دیتے ہیں۔
اس سوال پر بابر اعظم غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ آپ یہ سوال پوچھنے کی وجہ میرا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ میں نے بھی میچز مکمل کیے ہیں، یہ صرف آپ ہی سمجھتے ہیں کہ میں نے ختم نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر نے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں9 وکٹیں حاصل کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
