برازیلیا(انٹرنیشنلڈیسک)برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
لورا کارڈوسو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی انٹرنیشنل پلیئر بن گئیں۔
لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کارڈوسو نے صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روحمالیا نے 7 وکٹوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔
میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے ، لورا کارڈوسو کی بہترین بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
برازیل نے میچ 189 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
مزیدپڑھیں:آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز جاری، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور



