Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بلوچستان میں زمین لرز اٹھی، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکلے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز زہری کے قریب بتایا جاتا ہے جو قلات سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈالر کو بڑا جھٹکا،روپیہ مضبوط، نئی شرح سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں