لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج موسم کی اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جہاں فضائی معیار کا مجموعی انڈیکس 155 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب روشنیوں کے شہر کراچی میں گرمی لوٹ آئی ہے، شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ: اینٹی ریپ قانون پر عملدرآمد سے متعلق درخواست، سیکرٹری قانون و انصاف اور ڈی جی نادرا کو نوٹس





