Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خطرناک اسٹنٹ مہنگا پڑ گیا؟ اکشے کمار زخمی، ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور اسے کس قسم کی چوٹیں آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashwani Kumar (@borntobeashwani)

اکشے کمار اپنی فلموں میں خود اسٹنٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اسی جرات مندانہ انداز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ مارشل آرٹس میں مہارت رکھنے والے اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں جدید فلم سازی کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایکشن سینز میں وی ایف ایکس اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں ایکشن زیادہ حقیقت پسندانہ محسوس ہوتا تھا جب کہ اب زیادہ تر مناظر کمپیوٹر کے ذریعے بنائے جاتے ہیں جس سے حقیقت کا عنصر کم ہو جاتا ہے۔

فلم ’بھوت بنگلہ‘ کو معروف ہدایت کار پریہ درشن ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور یہ جوڑی تقریباً 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل دونوں نے ‘ہیرا پھیری’، ‘گرم مسالہ’، ‘بھول بھولیاں’، ‘بھاگم بھاگ’ اور ‘کھٹا میٹھا’ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جنہیں آج بھی شائقین پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری، ایل پی جی گیس سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں