Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد میں 11 اور 12 اپریل کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 11 اور 12 اپریل کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

غیر ملکی وفود کی آمد کے سلسلے میں مختلف اوقات میں ڈائیورشنز لگائے جائیں گے۔ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی تک فیصل موڑ، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور تک روات، چک بیلی روڈ، چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ G-5، F-6 اور G-6 مارگلہ روڈ کے لیے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بہارہ کہوسہ سے راولپنڈی تک کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہرڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں، ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورل چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

کرنل شیر خان روڈ سے سٹیڈیم روڈ کو نائنتھ ایونیو سگنل سے فیصل ایونیو تک، پشاور سے لاہور بذریعہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے تک استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے کا استعمال کرے، 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان

یہ بھی پڑھیں