اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد کرایوں میں کمی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
ڈیزل 135 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10:30 بجے طلب کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو مذاکرات کے لیے بلایا ہے۔ کرایوں میں 12 سے 15 فیصد کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
اجلاس میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ کرایوں میں کمی کے لیے مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 11 اور 12 اپریل کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری
