راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کی حدود مجسٹریٹ کالونی میں مسلم لیگ کے مقامی رہنما کے گھر پر فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ اور گالم گلوج کرتے دیکھا جا سکتا ہے، شدید فائرنگ سے 2 کانداروں کو دوکانیں بند کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق وائس چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری نعیم نے تھانہ صادق آباد میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈیزل و پٹرول سستا ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی تیاریاں شروع
