بارکھان (نیوز ڈیسک) بارکھان اور ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے 110 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی اسٹار حیدرآباد کنگز میں شمولیت کیلئے کراچی پہنچ گئے
